ربیکا خان کو ٹک ٹاک سے پہلی کمائی کتنی آئی؟ ٹک ٹاکر نے بتادیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان نے اپنے کریئیٹو سفر کا آغاز 2019 میں کیا تھا، جب ان کے ویڈیوز پر محض 100 ویوز آتے تھے۔ صارفین کی تیزی سے بڑھتی دلچسپی نے ان کے ویوز کو ایک طوفان کی مانند بڑھا دیا اور اب وہ ملینز تک پہنچ چکی ہیں۔

ربیکا نے اپنی پہلی کمائی 25,000 روپے کے حصول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کے ملنے نے انہیں یقین دلایا کہ ان میں واقعی وہ بات ہے جو لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد محسوس ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ان کے سب سے بڑے حامی ہیں اور وہ ہر قدم پر ان کا مشورہ لے کر آگے بڑھتی ہیں۔ فی الوقت ربیکا اپنی والدہ کے ہمراہ یوٹیوب پر کوکنگ ویڈیوز بنا رہی ہیں، جنہیں خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔