جڑواں اداکارائیں ایمن اور منال خان اپنے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں توجہ کا مرکز بن گئیں، مگر اس بار وجہ بنی ان کا لباس۔ ولیمے کی تقریب میں منال خان نے گولڈن میکسی اور ایمن نے گرین ڈریس پہنا، دونوں کے کپڑوں پر خوبصورت کام اور جیولری سے بھرا ہوا اسٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا، مگر کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئی۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا: "تینوں میں سے دلہن کون لگ رہی ہے؟"، کچھ نے اعتراض کیا کہ بہنوں کو چاہیے تھا کہ دلہن کو نمایاں رہنے دیتیں۔ تصاویر میں واقعی تینوں خواتین خوبصورت لگ رہی تھیں، جس سے فرق کرنا مشکل ہو گیا کہ اصل دلہن کون ہے۔جہاں ایک طرف تنقید ہوئی، وہیں مداحوں نے بھی بھرپور انداز میں دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی پسند پر انگلی اٹھانا درست نہیں، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، اور خوبصورتی میں سب کا حق برابر ہے۔
:



