ہانیہ عامر کو بھارت میں فلم سے نکالے جانے کا خدشہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے شوبز دنیا پر بھی اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے، اور اداکارہ ہانیہ عامر کو اس کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہانیہ عامر، جو فلم "سردار جی تھری" میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باوجوہ کے ساتھ کام کر رہی تھیں، اب فلم سے نکالی جا سکتی ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)


ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی سیاسی صورتحال اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر پروڈکشن ٹیم کسی بھارتی اداکارہ کو ہانیہ کی جگہ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں مکمل ہو چکی ہے، مگر اب فلم کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اب تک ہانیہ عامر کی کاسٹ سے ممکنہ علیحدگی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔