پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزہ شاہ نے مسلسل تنقید اور ذہنی دباؤ کے باعث سوشل میڈیا سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ علیزہ شاہ، جو فلم ’سپر اسٹار‘ اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ماضی میں اپنے لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔
حالیہ بیان میں علیزہ نے کہا کہ وہ اندرونی طور پر مسائل کا شکار ہیں اور مسلسل ٹرولنگ نے ان کی ذہنی حالت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرت کے لیے کبھی غلط راستہ اختیار نہیں کیا، پھر بھی نکتہ چینی کا سامنا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں 'She Quits' لکھ کر سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا اور اپنی تمام پرانی پوسٹس بھی ہٹا دیں۔ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔
مداحوں نے ان کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کی کہ مشہور شخصیات کو عوامی ردعمل برداشت کرنا سیکھنا چاہیے۔
