مشہور اداکار، رائٹر اور میزبان عمران اشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔
اداکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنی صحت کے بارے میں ایک مختصر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت بہتر محسوس نہیں کر رہے اور صحتیابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔
تاہم، انہوں نے اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ان کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں مداح نہ صرف ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کی حالت کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی ہے۔