اداکارہ نازش جہانگیر اور اسود ہارون کے درمیان تنازعہ نئے موڑ میں داخل ہو گیا ہے، جب لاہور ڈیفنس میں پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب پولیس نے ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، تاہم وہ چھاپے سے پہلے فرار ہو چکا تھا۔ کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اسود ہارون کے گھر کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ مقدمہ نازش جہانگیر کی شکایت پر تھانہ درخشاں میں درج ہوا، جس کی تفتیش جاری ہے۔ اسود ہارون نے اداکارہ پر مالی فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، تاہم نازش نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کیا۔
<iframe style="box-sizing: border-box; border: 0px; max-width: 100%; margin: auto !important; top: 0px; left: 0px; width: 712.014px; height: 400.503px; position: absolute;" allow="autoplay *; encrypted-media *;" allowfullscreen="allowfullscreen" src="https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https://cdn.jwplayer.com/players/vyC2xSKw-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8" tabindex="-1"></iframe>