بھارت کے سابق آل راﺅنڈر یوراج سنگھ نے یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر مہم اور اپنے خلاف پولیس تحقیقات پر یوراج نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی ذات پات اور رنگ و نسل کی تفریق پر یقین نہیں رکھتا اورانسانیت کے کام آنے کو ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔
میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا تاہم جس کی بھی میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی میں اس سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ یاد رہے کہ روہت شرما سے انسٹاگرام لائیو پر یوراج نے چاہل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں بھنگی کہا تھا۔