ریاض۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز کی سعودی عرب واپسی پر پابندی عائد کردی اور کہا کورونا کے خاتمے تک چھٹیوں پر گئے افراد کی واپسی ممکن نہیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب سے چھٹی پر جانے والے مختلف ممالک کے افراد کیلئے احکامات جاری کردیئے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک گئے ہوئے اقامہ ہولڈرز جلد واپس نہیں آسکتے۔
کورونا خاتمے تک چھٹیوں پر گئے تمام افراد کی سعودی عرب واپسی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا۔حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کے غیر ملکی کارکنان پر ہوگا، جن کیاقامیکی معیاد ختم ہوچکی ہے۔