ڈھاکا۔ بنگلادیش میں ہولناک حادثہ پیش آیا، دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے23 افراد زندگی کی باز ہار گئے، واقعے کے بعد دونوں کشتیاں ڈوب گئیں
ریسکیو عملے نے 23 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، بھیانک حادثے کی وجہ اوور لوڈ بھی ہوسکتی ہے۔متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر بنگلادیش میں ضرورت سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کردیا جاتا ہے جو حادثے کا سبب بنتا ہے۔جہاز حادثے میں کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ ’مارننگ برڈ فیری‘ نامی ایک جہاز مسافروں کو لیکر ’منشنگنگ‘ شہر جارہا تھا۔ جبکہ دوسری کشتی سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تحقیقات جاری ہیں۔