ضلع سوپوراوررجوری میں سرچ آپریشن کی آڑمیں ایک بارپھر2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپوراور راجوڑی میں ایک بار بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے شہری کواسکے تین سالہ بیٹے کے سامنے بے دردی سے شہید کیا۔
دوسری کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے مہینے میں بھارتی فورسز نے مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 54 کشمیریوں کو شہید کیا اورپرامن مظاہروں کے دوران 29 شہری بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، چھروں اور آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔
قابض بھارتی فورسزکی جانب سے 567 نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 82 افراد کوگرفتارکیا گیا، جن میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل تھی جب کہ 3 خواتین سے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔