نئے فیچر اپ ڈیٹ کے بعد ونڈوز 10کی نئی خصوصیات کھل کر سامنے آئیں گی

ونڈوز 10کے آنے والے ورژن میں فیچر اپ ڈیٹ کے بعد نئی خصوصیات سے استفادہ کرنا ممکن ہوجائیگا۔  موجودہ ورژن میں اپ ڈیٹ کے بعد متعلقہ تبدیلی یا خصوصیات تک مشکل سے رسائی ملتی ہے۔


مائیکروسوفٹ کے مطابق اس مسئلے کی کئی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ اکثر صارفین اسے مطلوبہ فوائد کے مقابلے میں زیادہ وقت طلب سمجھتے ہیں۔نئی خصوصیات سے اکثر صارفین اس لئے بھی استفادہ نہیں کرتے کیونکہ ان کو  موجودہ اپلیکیشن کی نئی خصوصیات یا نئے ایپ تک رسائی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔