فیس بک نے ’ فیس بک لِایٹ‘ ایپ کو ختم کردیا ؟

چونکہ دنیا کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ آبادی اعلی اسمارٹ فونز کے متحمل نہیں ہوسکتی ہے یا تیز اور مستحکم انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتی ہے ، اس کے نتیجے میں ایپ ڈویلپرز نے اپنے ایپس کے "لائٹ" ورژن تیار کیے ہیں جو تیز رفتاری مہیا کرتی ہیں-

فیس بک ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے فیس بک لائٹ جیسی ایپس تیار کیں ، لیکن بدقسمتی سے کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اس کو ختم کرےگی۔ برازیل سے کچھ فیس بک لائٹ صارفین کچھ دنوںسے دیکھ رہے ہیں کہ جب وہ ایپ لانچ کرتے ہیں تو انکوایک میسج دیکھائی دیتا ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ ایپ کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔

میک  میگزین کو دیئے گئے ایک بیان کے مطابق ، فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا کہ۔ "ہم اپنے ایپس میں لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ، فیس بک لائٹ کو ختم  کررہے ہیں۔"