پاکستان کی سیاسی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے‘ جس کے سبب ملک میں عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے بہت خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ اس سیاسی صورتحال کے کم از کم پانچ پہلو ایسے ہیں جو ایک ایسے وقت میں مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی پیدا کررہے ہیں جب ملک کو اندرونی اور بیرونی چلینجز کا سامنا ہے۔ ان تمام پہلوو¿ں کے مابین تعلق نے صورتحال کو مزید مخدوش بنا دیا ہے۔ پہلا پہلو تو یہ ہے کہ حکومت اور حزبِ اختلاف میں جاری کشیدگی اور لفظی جنگ کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات سیاسی ماحول کو مزید آلودہ کررہے ہیں۔ پریس کانفرنسوں میں اپنے سیاسی مخالفین پر گھناو¿نے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور پارلیمانی کاروائی کے دوران ایک دوسرے کو غدار کہنے اور جارحانہ حرکات کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ حکومتی طرزِ عمل نے حزبِ اختلاف کے اتحاد کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ جماعتیں وسیع عوامی نمائندگی کے ساتھ حکومت کے خلاف صف آرا¿ ہیں یعنی اب صورتحال عمران خان بمقابلہ دیگر تمام کی ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے حزبِ اختلاف سے تنازعے میں اس کے اتحادی خاموش ہیں اور وہ خاطر خواہ حمایت نہیں کررہے۔حالات کا تیسرا اور نسبتاً دوسرے پہلو سے قریب ترین پہلو یہ ہے کہ ملکی سیاست دو انتہاو¿ں میں تقسیم ہوگئی ہے اور اس میں سے اعتدال کا عنصر ختم ہوگیا ہے۔ سیاسی مخالفین کے درمیان اعتماد کا فقدان اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ قومی ضرورت اور مشترکہ مفاد کے حامل معاملات پر بھی آپس میں بہت کم ہی تعاون کیا جاتا ہے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی اس تمام معاملے سے دور رہنے کی خواہش کے باوجود اسے اس سیاسی کھیل میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ حزبِ اختلاف کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کو بڑھا چڑھا کر بیان کرے۔ موجودہ سیاسی صورتحال کا پانچواں اور سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیاسی درجہ حرارت کی وجہ سے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے توجہ ہٹ رہی ہے۔ سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی کورونا کی وجہ سے معاشی دباو¿ کا شکار ہے۔ جب مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے‘ ایسی صورتحال میں حکومت کی توجہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے بجائے سیاسی رسہ کشی پر ہو تو حکومت پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ ان پہلوو¿ں پر غور کرنے کے بعد ہمارے سامنے ایک ایسی صورتحال سامنے آتی ہے جو مستقبل میں سب کے قابو سے باہر نکل سکتی ہے اور جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگی۔
آخر حزبِ اختلاف اپنی تحریک کو کتنا عرصہ جاری رکھ سکتی ہے؟ کتنے عرصے تک حکومت اور اپوزیشن عوامی حمایت کھوئے بغیر عوامی مسائل کو نظر انداز کرسکتے ہیں؟ اور آخر کب تک اسٹیبلشمنٹ خود کو اس سیاسی کھیل سے دور رکھنے کا بہانہ کرسکتی ہے جس میں اسے باربار گھسیٹا جا رہا ہے۔ان سوالات سے تین ممکنہ منظرنامے تشکیل پارہے ہیں۔پہلا منظرنامہ: پہلا تو یہ کہ حالات میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو۔ سیاسی کشیدگی‘ تصادم‘ پارلیمان کی کاروائی میں رکاوٹوں اور الفاظ کی جنگ ایسے ہی جاری رہے۔ ایسے میں اگر ’پی ڈی ایم‘ نے واقعی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر عمل کرلیا تو ملک سیاسی بحران اور عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ اس منظرنامے میں دیکھا جائے تو سیاسی جماعتوں کی توجہ معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سے ہٹ جائے گی۔ یہ دونوں معاملات ہی اپنے حل کےلئے قومی اتحاد کے متقاضی ہیں اور ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی دوریاں اس راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس منظر کے آخر میں ملک ایک بحران سے نکل کر دوسرے بحران کا شکار ہوتا ہوا نظر آتا ہے اور اس دوران ملک کو درپیش مسائل حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ دوسرا منظرنامہ: دوسرے منظرنامے میں حکومت اپوزیشن پر قابو پانے کے لئے پابندیوں کا سہارا لیتی نظر آتی ہے اور اس ضمن میں میڈیا پر بھی مزید غیر اعلانیہ پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تنازعات میں گھرے ہوئے احتساب کے عمل میں تیزی آسکتی ہے لیکن اس قسم کے اقدامات کا ہونا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ ایک جمہوری حکومت کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ ویسے بھی اگر ہم پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس قسم کی پابندیوں سے ملک مزید سیاسی انتشار کا شکار ہوا ہے۔ تیسرا منظرنامہ یہ تشکیل پاتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں سیاسی نظام کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنے مابین جاری کشیدگی کو کم کریں اور مذاکرات کی میز پر اپنے اختلافات کو حل کرلیں۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ سیاستدانوں کے مابین جاری چپقلش کو دیکھتے ہوئے شاید یہ سمجھنا خوش گمانی ہی ہوگی کہ وہ کسی قومی معاہدے پر تیار ہوں گے۔ بہرحال مستقبل کےلئے اصول اور ضابطوں کا تعین ہوسکتا ہے اور ہونا بھی چاہئے۔ ساتھ ہی ملک کو درپیش دفاعی اور معاشی چیلنجز کے حل کے لئے بھی اتفاق رائے ہونا چاہئے اور اسے تمام اداروں کی حمایت بھی حاصل ہونی چاہئے۔ پہلے اور دوسرے منظرنامے میں ملک کی سالمیت اور اتحاد کو درپیش خطرات کی وجہ سے حکومت اور حزبِ اختلاف کے رہنماو¿ں کو چاہئے کہ وہ بامقصد مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ظاہر ہے کہ یہ قدم حکومت کی طرف سے اٹھایا جانا چاہئے کیونکہ حزبِ اختلاف کے اکثر رہنما پہلے ہی مثبت رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں ایک باعمل سیاسی نظام اور مستقبل کے چیلنجز کو دیکھتے ہوئے ایک مو¿ثر قومی لائحہ عمل بھی ترتیب دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وہ کم سے کم امید ہے جو پاکستان کے عوام اپنے سیاستدانوں سے رکھتے ہیں۔ (مضمون نگار برطانیہ‘ امریکہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔ بشکریہ: دی نیوز۔ ترجمہ: ابوالحسن اِمام)