اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے)کی جانب سے گمشدہ یا چھینے جانے والے فون کو بلاک کروانے کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے آن لائن طریقہ صارفین کو بتایا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے اپنی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت آپ شکایت کر سکتے ہیں، پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر جائیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ کو اپنی کچھ بنیادی تفصیلات بتانا ہوں گی جیسا کہ نام، پتہ، ای میل اور شناختی کارڈ نمبر وغیرہ۔علاوہ ازیں آپ کو گمشدہ فون کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔درخواست دائر کروانے کے بعد آپ کو ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر فون بلاک کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب اگر آپ کا فون مل جاتا ہے تو اسی ویب سائٹ پر جاکر آپ ان بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے فون ان بلاک کر سکتے ہیں۔