اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرپورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑدیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرکہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالررہیں۔
مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرآپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے پاکستان پر اعتماد پرآپ کا شکریہ