ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 93 ہزار 707 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 1879 ڈالرفی اونس ہوگیا۔