وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرِاعظم کی زیر صدارت سی پیک منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل اور حل پر غور ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ پورے خطے کی ترقی کا راستہ سی پیک سے ہو کر گزرتا ہے۔
اجلاس میں منصوبے سے وابستہ افراد کے لیے علیحدہ کیٹیگری متعارف کرانے پر بھی غور ہوا اور اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کو کابینہ میں سمری پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اجلاس میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے گرین چینل قائم کرنے پر غور ہوا۔ وزیرِ اعظم نے خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیا۔