اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخرکردیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہاہے۔
وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔
ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائیگا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائیگا۔