وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے گرین یورو بانڈ کا باضابطہ اجرا کردیا۔

 وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے گرین یورو بانڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا، گرین یورو بانڈ واپڈا کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے جاری کیا گیا۔

 یہ بانڈ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لئے جاری کئے گئے۔

 وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورو بانڈ کی کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامظہرہے۔

 وزارت خزانہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، مہمند اور بھاشا ڈیم ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہیں۔