لاہور:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو141 روپے،گھریلو سلنڈر 1667 روپے اور کمرشل سلنڈر 6,415 روپے میں دستیاب ہو گیا۔
آئندہ چند روزمیں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر ٹیکسوں کی بھر مار ہے حکومت نے ایل پی جی پر ٹیکسوں کو ختم نہ کیا تو پھر تیس جون سے ملک گیر ہڑتال ہو گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پالیسی 2021 میں زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
پہلے ہی ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کی بھرمار ہے، زمینی راستے پر ٹیکس لگانے سے نقصان بلوچستان کے لوگوں کو ہوگا اس وقت 70 فیصد ایل پی جی امپورٹ ہورہی ہے 30 فیصد مقامی پیداوار ہے، ایل پی جی کو فلاپ کرنے کیلئے ٹیکس لگائے جارہے ہے،آئندہ بجٹ میں ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے کچھ لوگ حکام بالا کو گمراہ کر رہے ہیں۔