پشاور:آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کے بنیادی سکیل کو ریوائز کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔
پے اینڈ پنشن کمیشن کے ابتدائی تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے جسے ممکنہ طور پر آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور صوبائی بجٹ میں شامل کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور مکان ہائیرنگ الاؤنس میں پچاس فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے تین سال قبل ملازمین کے ہائیرنگ میں بھی اضافہ کیاتھا صوبائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں ملازمین کے لئے پچیس فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا اعلان بھی کیاتھا جبکہ دوایڈہاک ریلیف کو ضم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی ملازمین اور صوبائی ملازمین کے علیحدہ علیحدہ طور پر تنخواہوں میں اضافہ وغیرہ کی تجاویز دی گئی ہیں۔
وفاقی بجٹ میں اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت ممکنہ طور پر اٹھارہ جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ، پنشن میں اضافہ کا باقاعدہ طور پر اعلان کریگی۔