اسلام آباد؛نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی ہے جس میں پنشنرز پر ٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔
آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پنشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت پنشنرز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے۔گریجیوٹی پر بھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں وفاقی حکمت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے۔
حکومت کو پنشن پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔