نئے کنکشن حصول کیلئے صارف کو 4سال کا ”لازمی“ انتظار کرنا ہوگا 

 لاہور: سوئی ناردرن نے جلد کنکشن دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی، کنکشن کے حصول کے لئے چار سال انتظار کرنا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی علی جے ہمدانی نے امیدوں پرپانی پھیردیا۔

گھریلو صارفین کو گیس کنکشن کیلئے 4 سال انتظار کرنا پڑے گا۔

 ایم ڈی کا کہنا ہے کہ جلد گیس کنکشن نہیں دے سکتے کمپنی 5 لاکھ سے زائد گیس کنکشن نہیں لگا سکتی، ایس این جی پی 5 لاکھ کنکشن کی صلاحیت رکھتی ہے۔