صوبائی حکومتوں کے بجٹ کب پیش ہونگے؟ اعلان ہوگیا

  اسلام آباد:وزارتِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ  2021-22 کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

 وفاقی بجٹ 11 جون کو وزیرِ خرانہ شوکت ترین پیش کریں گے۔ 

صوبہ پنجاب کا 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو ہاشم جوان بخت پیش کریں گے۔

سندھ کا بجٹ 15 جون کو جبکہ خیبر پختو نخوا کا بجٹ 18 جون کو پیش ہو گا۔

 وفاقی اور صوبوں نے بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی ہے، اس بار وفاقی اور صوبائی بجٹ عوامی بجٹ ہوں گے۔