پشاور:وفاقی حکو مت نے نئے حالات کے پیش نظر سر کاری ملازمین کے وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف کیڈر ز کے ملازمین کے ناموں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بتا یا گیا ہے کہ آئی ٹی کیڈر جس کی تین مرتبہ اپ گریڈیشن ہو چکی ہے ان کے کیڈر تبدیل کئے جا رہے ہیں۔
ڈپلومہ ہولڈر ز کوجو نیئر آئی ٹی آفیسر اور ڈگری ہولڈر کو سینئرآئی ٹی آفیسر کیا جائے گا جبکہ ان افسروں کی آخری ترقی منیجمنٹ آفیسر کے عہدے پر ہو گی۔
اسی طرح جونیئر کلرک اور سینئر کلرک کے عہدو ں کو ضم کر کے جونیئر اسسٹنٹ کا نام دیا جا ئے گااور اس کی تعلیمی قابلیت بی اے سی ہو گی۔
اس کیڈر کو دو حصو ں جونیئر اسسٹنٹ ون اور ٹو کے زمرے میں رکھا جائے گا ٗجن کی سروس دس سال سے زیادہ ہو گی وہ جونیئر اسسٹنٹ ون کہلائے گا۔
سٹینو گرافرز کا کیڈر بھی تبدیل ہو گا جو ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ ہو گا یہ سپرنٹنڈنٹ تک ترقی کر ے گا۔
کلاس فور جن کی 53 کیٹگریز ہیں ٗان میں نائب قاصد ٗفیلڈ ورکر ٗ لیبارٹری اسسٹنٹ ٗ مالی ٗ چوکیدار ٗ باورچی ٗ برکنداز ٗ ویٹر اور دیگر شامل ہیں ان میں سویپر ٗ بہشتی ٗ مالی ٗ فیلڈ ورکر کو ماحولیاتی معان کیا جائے گا ٗجو افسران کلاس الاؤنس کی سہولت لے رہے ہیں ان سے کلاس فور کی سہولت ختم کی جائے گی۔
سکولوں میں چوکیدار کی سر کاری اسامی ختم کر کے پرائیو یٹ ادارے سے چوکیدار لئے جائیں گے ٗنائب قاصد کو دفتر ی معاون کیا جائے گا ٗ ویٹر ٗکچن بوائے اور دیگر چھ کیڈرز کے ملازمین مدد گار کہلائیں گے۔
پے اینڈ پنشن کمیشن نے سفارشات تیار کی ہیں کہ آئندہ پانچ سال کے لئے نائب قاصد کی بھرتی اور سر کاری گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی