پاکستان کا آئی ایم ایف کو انکار

پاکستان کے وزیرخارجہ شوکت ترین نے آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کےٹیکس لگانےکا آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹارگٹ، بجلی اورگیس کی قیمتوں پرتاحال اتفاق نہیں ہوسکا۔ پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ کومتبادل پلان دے دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی اورگیس مہنگی کرنےکیلئے پاکستان پردباؤ برقرار ہے۔

حکومت نے متعدد شعبوں میں دی گئی مکمل چھوٹ ختم کرنے کی شرط سے بھی انکار کردیا ہے۔