کراچی:واپڈا گرین بانڈز کے 50کروڑ ڈالر حکومت کو موصول ہوگئے۔
اس وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 23ارب 29کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق واپڈا نے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا جس کی رقم حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔
رواں ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر 28کروڑ30لاکھ ڈالرز بڑھ کر 23ارب 57کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 28کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور مرکزی بینک کے زخائر 16ارب 41کروڑ ڈالرہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 30لاکھ ڈالر بڑھ کر 7ارب 16کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔