وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایل ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ 'وزیراعظم اور کابینہ نے انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال پر ایف ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'اس کو مالی بل کے حتمی ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا جو پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش ہوگا'۔