لاہور: ملٹی نیشنل کمپنی نے گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کے فی لیٹر آئل کی قیمت6روپے اضافے سے 311روپے ہو گئی جبکہ پانچ پیکٹ پیٹی کی قیمت1525سے بڑھ کر 1555روپے ہو گئی۔
مذکورہ کمپنی کے گھی کی قیمت میں بھی 6روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس سے پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت30روپے اضافے سے 1555روپے ہو گئی۔
علاوہ ازیں ملٹی نیشنل کے شیمپو کی 200ایم ایل کی بوتل 10روپے اضافے سے260روپے میں مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔
تین ماہ کے دوران شیمپو کی قیمتوں میں 25سے30روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔