قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان 

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

 10سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9.29سے بڑھا کر 9.35فیصد، ریگولر سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.64 سے بڑھا کر8.76، 6ماہ کے قلیل مدتی سیونگز سرٹیفکیٹس 7.14سے 7.20فیصد کر دیئے گئے ہیں۔

 جمعرات کو وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق دس سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافح 9.29سے بڑھا کر 9.35فیصد کر دیا گیا ہے، ریگولر سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.64 سے بڑھا کر 8.76فیصد ہو گیا ہے جبکہ6ماہ کے قلیل مدتی سیونگز سرٹیفکیٹس 7.14سے بڑھا کر7.20فیصد رکھی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گا اور بہبود، پنشنرز، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس، سیونگ اکاؤنٹ میں شرح منافع برقرار رہے گا جبکہ شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 17جون سے قابل عمل تصور کیا جائے گا۔