25 ہزار روپے سے زائد کی ہر ٹرانزیکشن پر چارج  عائد

کراچی : اسٹیٹ بینک نے 25ہزار روپے سے زائد کی ہرٹرانزیکشن پر0.1 فیصد چارج عائد کردیا تاہم ایک ہی بینک کےمختلف اکاؤنٹس میں رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی پر کوئی چارج نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹربینک فنڈز ٹرانسفر پر فیس عائد کردی اور کہا 25ہزارروپےسےزائدکی ہرٹرانزیکشن پر0.1فیصدچارج ہوں گے تاہم 25 ہزار روپے ماہانہ تک ٹرانزیکشن پرکوئی چارجز نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایک ہی بینک کےمختلف اکاؤنٹس میں رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی پرکوئی چارج نہیں ہوگا۔

خیال رہے سال 2020 میں کورونا وبا کے بعد اسٹیٹ بینک نے غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ، جس میں بینکوں اور دیگر خدمت فراہم کنندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے تمام صارفین کو مفت انٹربینک فنڈ ٹرانسفر (آئی بی ایف ٹی) سروس فراہم کریں۔

یاد رہے نئے مالی سال کے بجٹ میں کیش نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا تھا ،بجٹ میں 12 ودہولڈنگ ٹیکس شقوں کو ختم کیا گیا ، جس میں کیش نکلوانے پر عائد ‏ودہولڈنگ ٹیکس بھی شامل تھے۔

وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ کہ کیش کےعلاوہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا جبکہ ۔ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز ‏سےبیرون ملک رقوم بھیجنے پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔