پٹرول کے بعد اب ایل این جی مزید مہنگی ہونے کا امکان

لاہور: وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ایل این جی پر عائد کئے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے بجٹ کی منظوری کے بعد ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 اس سلسلے میں سی این جی اونرز ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ کی منظوری سے قبل ایل این جی پر عائد ٹیکسز بڑھتے ہوئے ٹیکسز واپس نہ لئے تو ایل این جی کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے سے 9 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔