اسلام آ باد: سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں 37 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی ایل)کی جانب سے گیس قیمت میں 37 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔
صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنیکا مطالبہ کردیا۔
سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قیمت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔
سماعت کے بعد اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کریں گے۔
گیس کمپنیاں سال میں دو مرتبہ قیمتوں میں ردوبدل اور نظرثانی کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔
غریب لوگوں کو سستی گیس دے رہے ہیں سردیوں میں سلیب تبدیل ہونے سے گیس کا بل بڑھ جاتا ہے۔