کراچی: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی کے بعد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئِں
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ پاکستان میں آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 47 اعشاریہ ایک فیصد رہی، جس کا حجم ایک ارب 90 کروڑ آٹھ لاکھ ڈالرز کے قریب رہا۔
امین الحق نے بتایا کہ گزشتہ برس پاکستان نے ایک ارب 29 کروڑ ڈالرز کی آئی ٹی پروڈکٹ کی برآمدات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے‘۔
انہوں نے اہم سنگِ میل عبور کرنے اور تیز ترین برآمدی ترسیلات پر آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔