حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف دیدیا 

اسلام آباد: حکومت نے رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دو بار کمی کرتے ہوئے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے۔

 ایف بی آر نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا ہے۔

 مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔