اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے، ایک پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا، اس پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر سے سستی اورشفاف توانائی مہیا کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پروگرام سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، ٹیرف پر سبسڈی اور ترسیل پروگرام بہترکیا جائیگا جب کہ 40 کروڑ ڈالر انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرکے مزید بہتری لانے کیلئے ہوں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پروگرام سے صحت و تعلیم کے شعبے میں بہتری پرکام ہوگا، پروگرام سے غریب طبقے کیلئے آمدن کے ذرائع بہترکرنے پربھی کام ہوگا۔