وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل فی لیٹر 3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپیہ 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔