اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سی این جی سٹیشنز اور دیگر غیر برآمدی صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی لمیٹڈ نے 2 روز قبل سی این جی ایسوسی ایشن اور بعض غیر برآمدی صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی۔