سلمان خان سے بِگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی چِھن گئی؟

بالی وڈ کے نامور  ہدایتکار کرن جوہر اب معروف بھارتی رئیلٹی شو بِگ باس کے آنے والے سیزن کی میزبانی کریں گے۔

کرن جوہر بگ باس کے نئے سیزن کی ڈیجیٹل قسطوں کی میزبانی کریں گے۔

بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ ہدایتکار کرن جوہر بطور میزبان بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر صرف ووٹ پر نشر کی جانے والی چند اقساط کی میزبانی کریں گے۔

بعدازاں پروگرام کے میزبان سلمان خان ہی ٹیلی ویژن پر نئے سیزن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب کرن جوہر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا خواب سچ ہوگیا، میں اور والدہ بگ باس کے بہت بڑے مداح ہیں اور  اس کی ایک قسط دیکھنا نہیں بھولتے، بگ باس مجھے ڈرامے کی صورت میں تفریح فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 8 اگست سے ناظرین کے لیے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ پر پیش کیا جائے گا۔