پی آئی اے کا ملتان سے سکردو کیلئے بھی آپریشن کا آغاز

کراچی:  پی آئی اے نے ملتان سے سکردو کے لیے بھی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

 ملتان تا سکردو پہلی پرواز سے167مسافر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو شمالی علاقہ تک براہ راست رسائی ہوگئی۔ 

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے6شہروں سے سکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلارہی ہے۔