لاہور:وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے کے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کی کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے مسافروں سے اکانومی کلاس پر 100 روپے تک کرائے پر فی مسافر ایک روپیہ اور 100 روپے سے زیادہ کرائے پر 2 روپے اور ایئرکنڈیشنڈ کلاس میں 10 روپے ڈیم فنڈ کی مد میں وصول کررہا تھا۔
یہ کٹوتی دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کے لیے کی جارہی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔