اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 21پیسے فی یونٹ کم کر دی۔
صارفین کوآئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کیساتھ بجلی ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے۔
سی پی پی اے حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔
ممبرسندھ نیپرا کہا کہ اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں۔
رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔