اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جولائی میں410ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانیوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کی ہدف سے تقریبا 22 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں سے پائیدار معاشی نمو اور بحالی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔