اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چیزیں مہنگی ہو گئیں۔
گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46روپے فی لیٹر تک مہنگے ہوگئے، جبکہ گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت میں 34روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔
بچوں کا خشک دودھ10سے40روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر شیمپو کی بوتل کی قیمت میں چار روپے سے20روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
کپڑے دھونے کا سرف چھ روپے سے 45روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔
نہانے کا صابن تین روپے سے سات روپے مہنگا کر دیا گیا۔