فیصل آباد:پاکستان ریلوے نے یکم ستمبر 2021ء سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں پر 10فیصد کورونا سرچارج عائد کرنے اور اپریل 2022ء کے بعد ریلوے سفر پر پابندی عائد کرنیکا حکمنامہ جاری کردیا۔
ڈپٹی جنرل منیجر ریلوے فرمان غنی کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات میں ملک بھر کے آئی جی تمام ریلوے اے جی ایم‘ڈی ایس‘سی ایم او‘جی ایم ایم اینڈ ایس اوردیگر افسران کو کہاگیا ہے کہ وزارت ریلوے کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث ریلوے نے سفری پابندیاں لگانے بارے اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشن پر فوری طور پر ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے جائیں۔
31اگست تک ریلوے کے تمام ملازمین اور ان کی فیملز کورونا ویکسٹنڈ سرٹیفکیٹ جمع کروائیں ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی ستمبر کی تنخواہ بند کردی جائیگی۔
ویکسی نیشن نہ لگوانے والے مسافروں پر یکم ستمبر سے 10فیصد کورونا سرچارج وصول کیا جائیگا۔یکم جنوری 2022سے صرف 20سال سے کم عمر مسافروں کو ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنیکی اجازت ہوگی جبکہ بیس سال سے زائد عمر کے مسافروں کو سفر کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی اور یکم اپریل 2022سے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔