مسافر ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا 

 اسلام آباد:محکمہ ریلوے نے 64 مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 64 مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری فی الحال موخر کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری کیلئے ٹینڈر طلب کئے تھے، کمرشل بڈ میں مناسب رقم کی آفر نہ آنے پر ٹرینوں کی نجکاری موخر کی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں نے صرف کمائی والی ٹرینوں کا ٹینڈر دیا اور ٹرینوں کی جو کمرشل بولی دی وہ بہت کم ہے۔

ریلوے حکام چاہتے تھے کہ تمام مسافر ٹرینوں کی کمرشل نجکاری ہو اور یہ بھی چاہتے تھے کہ ریلوے کی کمائی سے زیادہ رقم کی آفر آتی۔