کراچی: روپے کے مقابلے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں 17 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درآمدی شعبوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں آج بھی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 164.22 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر کی قدر 164 روپے سے نیچے آگئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17 پیسے کے اضافے سے 163.92 روپے پر بند ہوئے جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164 روپے پر مستحکم رہی۔