اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈز فراہم کررہا ہے، آئی ایم ایف بورڈ کے شکر گزار ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کو 650 ارب ڈالر جاری کیے ہیں، پاکستان کو بھی 2.77 ارب ڈالر 23 اگست کو مل جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو یہ رقم غیر مشروط طور پر فراہم کی جارہی ہے، فنڈز اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کافی اقدامات کیے، گروتھ کی توقع ہے، آڈیٹر جنرل نے 1.22 ارب ڈالر کی نشاندہی کی جس پر کچھ نہیں کہوں گا۔