رواں ماہ کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک اور اے ڈی بی سے ساڑھے 4 ارب ڈالرتک قرض ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجزکی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔
آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر، عالمی بینک سے 1 ارب ڈالرقرض ملے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 23 اگست، عالمی بینک سے اگست کے آخری ہفتے قرض ملے گا، پاکستان کو عالمی اداروں سے قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔