اسلام آباد:انووی ٹیلی کام نے پاکستان میں تیار ہونے والے اسمارٹ فون کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔
فور جی اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فور جی اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔
یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا، اور 4 ماہ کے عرصے میں ہی کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون دیگر ممالک میں برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں۔